حدیث کا احترام نہ کرنے کی ذلت
حدیث کا احترام نہ
کرنے کی ذلت
امام ابو عاصم ضحاک بن مخلد نبیل رحمہ
اللّٰہ (المتوفی 212ھ) فرماتے ہیں:
مَنِ اسْتَخَفَّ بِالْحَدِیثِ
اسْتَخَفَّ بِہِ الْحَدِیثُ
جو حدیث کو حقیر سمجھتا ہے، تو حدیث
اسے ذلیل و رسوا کر دیتی ہے۔
(مَعرِفۃ علوم الحدیث
للحاکم، صفحه 17، اسناده حسن)
اسکا مطلب یہ ہے کہ جو شخص حدیث کا
احترام نہیں کرتا، حدیث کو قابل قدر نہیں سمجھتا، حدیث میں غور و فکر کرکے اسے
سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا، حدیث کے احکامات اور تعلیمات پہ عمل نہیں کرتا تو در حقیقت
وہ حدیث کے احترام کو مجروح کررہا ہوتا ہے اور حدیث کی تزلیل کررہا ہوتا ہے، مگر
در حقیقت وہ خود اپنے اس عمل کی وجہ سے ذلیل و رسوا ہوتا ہے، اس سے حدیث کی عظمت
پہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ الحمد اللہ۔
✍️
تحکیم: شہزاد احمد آرائیں

Post a Comment