امام ابن الصلاحؒ کی علم حدیث سیکھنے والے طلباء کو نصیحت
﴿امام ابن الصلاحؒ کی علم حدیث سیکھنے والے
طلباء کو نصیحت﴾
امام ابو عمرو عثمان بن عبد الرحمن ابن الصلاحؒ (المتوفی643ھ) کہتے ہیں:
علم
الحديث علم شريف، يناسب مكارم الأخلاق ومحاسن الشيم، وينافر مساوي الأخلاق،
ومشاين الشيم، وهو من علوم الآخرة لا من علوم الدنيا. فمن أراد التصدي لإسماع
الحديث، أو لإفادة شيء من علومه، فليقدم تصحيح النية وإخلاصها، وليطهر قلبه من
الأغراض الدنيوية وأدناسها، وليحذر بلية حب الرياسة، ورعوناتها
"علم حدیث ایک شریف علم
ہے، جو اعلیٰ اخلاقیات اور اچھی عادات کے مطابق ہے، اور برے اخلاقیات اور بری
عادات کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ آخرت کے علوم میں سے ہے، دنیا کے علوم میں سے نہیں۔
لہذا جو شخص حدیث کا سماع کرنے یا اس کے علوم سے کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے
اپنی نیت کو درست اور مخلص بنانا چاہیے، اور اپنے دل کو دنیاوی اغراض اور گندگیوں
سے پاک رکھنا چاہیے، اور ریاست (یعنی دنیا) کی محبت اور اس کی رعونت سے محتاط رہنا
چاہیے۔"
(مقدمہ ابن الصلاح: صفحہ 236)
طالب
علم کو علم حدیث کا حصول ہمیشہ اس نیت سے کرنا چاہیے کہ وہ اس سے دنیا و آخرت کی
بہتری کیلیے فائدہ حاصل کرے گا اور استعمال میں لائے گا۔ اور اپنی نفسانی خواہشات
اور دنیاوی شہوات کیلیے ہرگز نہ تو حاصل کرے اور نہ ہی اسکے لیے اسے بروئے کار
لائے۔ کیونکہ یہ علم ایسا ہے جس میں صرف خالص نیت رکھنے والے ہی سرخرو ہوپاتے ہیں
اور بری نیت رکھنے والے ہمیشہ اس علم کے علماء کے ہاتھوں بری طرح مجروح ہوتے ہیں۔
تمام طلباء جو علم حدیث سیکھنا چاہتے ہیں وہ اس نصیحت پہ ضرور بالضرور عمل کریں،
ان شاء اللہ اللہ تعالی آپکے اور ہمارے علم اور عمل میں برکتیں عطا فرمائے گا۔
والسلام:
ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں

Post a Comment