-->

امام شافعی کی قرآن مجید سے محبت

﴿امام شافعیؒ کی قرآن مجید سے محبت﴾

 

امام ابو بکر احمد بن الحسین البیہقیؒ (المتوفی 458ھ) لکھتے ہیں:

وأخبرنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرنا أبو الوليد الفقيه، أخبرنا … أبو بكر ابن حمدون قال: سمعت الربيع يقول: «قلما كنت أدخل على الشافعي - رحمه الله -، إلا ‌والمصحف ‌بين ‌يديه، ‌يتتبع ‌أحكام ‌القرآن»

 

امام ربیع بن سلیمانؒ کہتے ہیں:

بہت کم ایسا ہوتا کہ میں امام شافعی رحمہ اللہ کے پاس داخل ہوتا مگر یہکہ انکے ہاتھوں میں مصحف ہوتا اور وہ احکام قرآن پہ تتبع کررہے ہوتے تھے۔

)أحكام القرآن للشافعي - جمع البيهقي ت الشوامي: صفحہ 62 رقم 2، وسندہ صحیح(

 

یعنی کہ امام ربیعؒ جب بھی امام شافعیؒ کے پاس جاتے تو وہ اکثر اوقات مصحف کو پکڑے قرآن مجید کے احکامات میں تتبع کرتے ہوئے ملتے، یہاں سے اندازہ ہوتا کہ آئمہ کرام کو قرآن مجید سے کتنی زیادہ محبت تھی کہ فارغ وقت میں بھی وہ قرآن مجید کا مطالعہ کرتے اور وہ ہماری طرح مطالعہ نہیں کرتے تھے کہ محض ثواب کی خاطر بغیر کچھ سمجھے پڑھ لیا بلکہ وہ پوری تحقیق کرتے اور توجہ سے قرآن مجید کے احکام میں غور و فکر کرتے تھے۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہمارے یہاں لوگوں نے قرآن مجید کو سستے میں محض ثواب حاصل کرنے اور مردوں کو بخشوانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور اسکے احکامات پہ کوئی توجہ نہیں ہے۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور قرآن مجید میں تتبع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

واسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں