مولا علی المرتضیؑ کے نزدیک کن ایام میں غسل کرنا مستحب ہے
﴿مولا علی المرتضیؑ کے نزدیک کن ایام میں غسل
کرنا مستحب ہے؟﴾
استاد الآئمہ امام ابو عبد اللہ محمد
بن ادریس الشافعیؒ (المتوفی 204ھ) روایت کرتے ہیں:
قال الشافعي رضي الله عنه في كتابه:
أخبرنا ابن علية، عن شعبة، عن عمرو بن مرة، عن زاذان، قال: سأل رجل عليا رضي الله
عنه عن الغسل، قال: اغتسل كل يوم إن شئت، فقال: الغسل الذي هو الغسل؟ قال: يوم
الجمعة، ويوم عرفة، ويوم النحر، ويوم الفطر
تابعی ابو عبد اللہ زادان الکندیؒ
کہتے ہیں: ایک شخص نے مولا علی المرتضیؓ سے غسل کے متعلق سوال کیا تو آپؑ نے
فرمایا: اگر تم چاہو تو روزانہ غسل کرسکتے ہو۔ اس شخص نے کہا: (میری مراد) وہ غسل
ہے جو غسل (مستحب) ہوتا ہے۔ آپؑ نے فرمایا: جمعہ کے دن، عرفہ کے دن، (عید) قربانی
کے دن، (عید) الفطر کے دن
)مسند الشافعي - ترتيب سنجر: جلد 2 صفحہ 267 رقم 988، وسندہ صحیح(
کتاب کے محقق شیخ ماہر بن یاسین الفحل
حفظہ اللہ بھی اسکی سند کو صحیح قرار دیتے ہیں۔
معلوم ہوا کہ مولا علی المرتضیؑ کے
نزدیک ان چار ایام میں غسل کرنا نہایت پسندیدہ عمل ہے، لہزا مولا علی المرتضیؑ کے
محبین بھی ان ایام میں خصوصی طور پہ غسل کیا کریں۔
طالب دعا: ابو الحسنین ڈاکٹر شہزاد
احمد آرائیں

Post a Comment