-->

مومن کا عید کا دن کیسا ہونا چاہیے

 

﴿مومن کا عید کا دن کیسا ہونا چاہیے؟﴾

 

امام ابن رجب الحنبلیؒ (المتوفی 795ھ) لکھتے ہیں کہ:

قال الحسن: ‌كل ‌يوم ‌لا ‌يعصى ‌الله ‌فيه ‌فهو ‌عيد، كل يوم يقطعه المؤمن في طاعة مولاه وذكره وشكره فهو له عيد۔

 

تابعی امام حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: "ہر وہ دن جس میں اللہ کی نافرمانی نہیں کی جاتی وہ عید ہے۔ ہر وہ دن جسے مؤمن اپنے آقا کی اطاعت، ذکر اور شکر میں گزارتا ہے وہ اس کے لیے عید ہے۔"

)لطائف المعارف فيما لمواسم العام من الوظائف - ت عامر: صفحہ 612(

 

امام رحمہ اللہ کی نصیحت ہے کہ مومن کو چاہیے کہ وہ اپنی عید کا دن ایسا گزارے کہ اس میں اللہ تعالی کی اطاعت و بندگی اور اسکا ذکر وشکر موجود ہو اور ہرگز ہرگز اللہ تعالی کی نافرمانی کے کاموں میں مشغول نہ ہو۔ ایسا کرے گا تو اسکا عام دن بھی عید کا دن ہی ہے اور اگر عید کے دن اس کا خیال نہیں رکھے گا اور اسکا عید کا دن بھی عام دن سے بدتر ہے۔

اللہ تمام بھائیوں پہ عید کے بابرکت دن کے موقع پہ ڈھیروں نعمتیں اور رحمتیں نازل فرمائے، تمام بھائیوں کی مشکلات دور فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال، وأدام عليكم الصحة والعافية، ووفقكم لخيري الدنيا والآخرة

آمين

تمام احباب کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو۔ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔

والسلام: شہزاد احمد آرائیں