بنیادی اصول حدیث
پیش لفظ
میں
گزشتہ کئی ماہ سے اصول حدیث سیکھ رہا تھا
تو میں نے سوچا کہ کیوں نا اسکے نوٹس بھی بنا لوں تاکہ بعد میں خود بھی اور دیگر
بھائی بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں، اس
کتابچے میں ،میں نے صرف اس فن کی وہ
بنیادیں چیزیں نقل کی ہیں جنکا جاننا انہتائی ضروری بھی ہے اور یہ ہمارے بھائیوں
کیلیے ایک اصول حدیث کے فن کا ایک تعارف بھی پیش کرے گا۔ اس میں جتنا ہوسکے میں نے
چیزوں کو مختصر کیا ہے، کئی جگہوں پہ مثالیں نہیں دی کیونکہ ضروری محسوس نہیں ہوا،
پھر بھی اگر کسی بھی بھائی کو کسی قسم کی مشکل ہو
یا اس میں کسی قسم کی تصحیح کی گنجائش ہو
تو وہ مجھے واٹس ایپ یا فیس بک پہ رابطہ کرکے بتائیں، انشاءاللہ تعالی اس
غلطی کو جلد از جلد دور کردیا جائے۔ میرا
ارادہ تھا کہ اس میں مزید مثالوں اور کتب کے نام لکھے جائیں، مگر میری مصروفیت یہ
کرنے نہیں دے رہی۔ لہزا ارادہ یہی ہے کہ
وقت کے ساتھ ساتھ اس کتابچہ میں
اضافہ بھی کیا جائے گا، اس میں مزید مثالوں کو اور مثالوں میں کتب کے ناموں کا زکر
بھی کیا جائے گا۔
اللہ
تعالی سے دعا ہے کہ اس کو طلباء کیلیے
منافع بخش اور میرے اور میرے
والدین و اساتذہ کیلیے توشہ آخرت اور میرے مرحوم اساتذہ کیلیے مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین ثم آمین۔
Post a Comment