مولا علیؓ سے محبت ایمان اور ان سے بغض نفاق ہے
مولا علیؓ سے محبت ایمان اور ان سے بغض نفاق ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ،
عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرٍّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي
فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ: أَنْ لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا
يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِقٌ
سیدنا علی
ؓفرماتے ہیں: اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑ اور روح کو تخلیق کیا ! نبی
امی ﷺنے مجھے بتا دیا تھا کہ " میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا
اور منا_فق کے سوا کوئی بغض نہیں رکھے گا"
)صحیح مسلم 240(
تخریج:
أخرجه النسائي في الصغرى (رقم 4978، 4982)
والكبرى (رقم 10373، 7256 – 7258) و
الترمذي في جامعه(رقم 3827) و ابن ماجه في سننه (رقم 114) و أحمد في المسند باب مسند علي بن أبي طالب
(رقم 632، 720، 1039) وفضائل الصحابة (رقم
916، 929، 1072) و ابن حبان في صحيحه (رقم 7050) و ابن أبي شيبة في مصنفه(رقم
31445) و الحميدي في مسنده (رقم 58) وأبو نعيم الأصبهاني في حلية الأولياء (رقم
5342 - 5344-) و أبو يعلى الموصلي في
مسنده (رقم 275، 425) و البزار في مسنده (رقم 514)۔
امام نسائی (المتوفی 303 ھ) نے اس حدیث کو سنن نسائی
الصغریٰ میں باب علامة الإيمان: ایمان کی
علامت (رقم 5018) اور باب علامة المنافق:
منافق کی علامت (رقم 5022) کے تحت نقل کیا
ہے اور سنن نسائی الکبری میں باب الفرق بين المؤمن والمنافق: مومن اور منافق کے
درمیان فرق (رقم 7256 -7258) کے تحت نقل کیا ہے۔
امام ابونعیم اصبھانی (المتوفی 430 ھ)
نے اس حدیث پر یوں باب قائم کیا ہے
بَابٌ: عَلامَةُ الْمُنَافِقِينَ بُغْضُ عَلِيِّ بْنِ
أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
باب : منافقین کی علامت بغضِ علی ؓ ہے
(صفة النفاق ونعت المنافقين لأبي نعيم ص102)
صحابہ کا منافقین کو بغض علیؓ سے پہچاننا:
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ،
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ
خُصَيْفَةَ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: «مَا
كُنَّا نَعْرِفُ الْمُنَ_افِقِينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِبُغْضِ عَلِيٍّ»
سیدنا ابو سعید خدری (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے دور میں منافقین کو نہیں
پہچانتے تھے مگر بغضِ علی سے۔
(جزء علي بن محمد الحميري 38 وسندہ صحیح)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا
أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قثنا إِسْرَائِيلُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ،
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: إِنَّمَا كُنَّا نَعْرِفُ مُنَافِقِي
الْأَنْصَارِ بِبُغْضِهِمْ عَلِيًّا
سیدنا ابو سعید خدری (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں : ہم
انصار منافقین کو علی سے بغض کی وجہ سے پہچانتے تھے
(فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل 979 و قال
المحقق: اسنادہ صحیح)
تحریر: محمد سیف اللہ
اس تحریر کو PDF میں حاصل کرنے کیلیے یہاں کلک کیجیے۔
Post a Comment