صحابہ میں سب سے بڑے عالم اور فیصلہ کرنے والے امام علی بن ابی طالب علیہ السلام
صحابہ میں سب سے بڑے عالم اور فیصلہ کرنے والے
🌹امام علی بن ابی طالب علیہ
السلام 🌹
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں:
وَأَقْضَانَا عَلِيٌّ
ہم میں سب سے بہترین فیصلہ کرنے والے
علی ہیں
(صحیح البخاری رقم 4481)
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ
حَازِمٍ وَعُمَرُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَبُو قَطَنٍ قَالا: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ
أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ
عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ مِنْ أقضى أهل المدينة ابن أَبِي
طَالِبٍ
سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں:
ہم یہ بیان کرتے تھے کہ اھل مدینہ میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے علیؓ ہیں
(الطبقات الكبرى 2/ 258
وسندہ صحیح)
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ حَبَشِيٍّ قَالَ: خَطَبَنَا الْحَسَنُ
بْنُ عَلِيٍّ بَعْدَ وَفَاةِ عَلِيٍّ فَقَالَ: لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ
بِالْأَمْسِ لَمْ يَسْبِقْهُ الْأَوَّلُونَ بِعِلْمٍ وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ
جب علیؑ کی شہادت ہوئی تو حسنؑ نے
خطبہ میں ارشاد فرمایا : تم سے وہ شخص جدا ہوا ہے جس سے نہ پچھلے لوگ علم میں سبقت
لے جا سکے تھے اور نہ بعد میں آنے والے اس کے مقام کو پاسکیں گے
(مصنف بن ابی شیبہ 32110)
(فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل رقم 922 حسن)
200 سے
زائد صحابہ سے ملاقات کرنے والے تابعی عطا بن ابی رباحؒ:
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ
عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَكَانَ
فِي أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ أَعْلَمُ مِنْ
عَلِيٍّ، قَالَ: لا وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ
عبدالملک بن سلیمان کہتے ہیں میں نے
عطاء بن ابی رباح سے پوچھا: کیا صحابہ میں کوئی علیؓ سے بڑا عالم تھا؟ عطاء فرماتے ہیں اللہ کی قسم
ان سے بڑا کوئی عالم نہیں۔
(مصنف بن ابی شیبہ رقم
34281 وسندہ صحیح)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، نا
عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ:
أُرَاهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَلُونِي، إِلَّا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
سعید بن مسیبؒ فرماتے ہیں: صحابہ میں
سے کوئی ایک بھی یہ نہیں کہتا تھا کہ سلونی (مجھ سے پوچھو) سوائے علی بن ابی طالب
کے
(فضائل الصحابة لأحمد بن
حنبل رقم 1098 وسندہ صحیح)
قَالَ لَنَا عَلِيٌّ: حَدَّثَنَا
يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَحْدَبٍ التَّيْمِيِّ، قَالَ:
سَمِعْتُ عَطَاءً، قَالَتْ عَائِشَةُ: عَلِيٌّ أَعْلَمُ النَّاسِ بِالسُّنَّةِ
ام المومنین سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے:
علی لوگوں میں سب سے زیادہ سنت کا علم رکھنے والے ہیں
(التاريخ الكبير للبخاري
2/255 رقم 2377)
تحرير: محمد سيف الله
Post a Comment