سب سے پہلے اسلام لانے والے مولا علی المرضیؑ
﴿سب سے پہلے اسلام لانے والے خلیفہ راشد
داماد پیغمرؐ سیدنا مولا علی المرتضی علیہ السلام﴾
امام ابو بکر ابن ابی عاصمؒ (المتوفی
287ھ) لکھتے ہیں:
حدثنا أبو بكر، ثنا وكيع، عن شعبة، عن
عمرو بن مرة، عن أبي حمزة مولى الأنصار، عن زيد بن أرقم قال: «أول من أسلم مع
رسول الله صلى الله عليه وسلم علي بن أبي طالب»
سیدنا زید بن ارقمؓ فرماتے ہیں: رسول
اللہ ﷺ کے ساتھ سب سے پہلے اسلام لانے والے شخص سیدنا علی بن ابی طالبؓ تھے۔
(الأوائل لابن أبي عاصم: صفحہ 79 رقم
70، وسندہ صحیح)
کتاب کے محقق محمد بن ناصر العجمي اسکی
سند کو جید قرار دیتے ہیں۔
سند کے راوی:
❶
ابو بکر: يه امام ابن ابی شیبہؒ ہیں، ثقہ ثبت حافظ
امام۔
❷
وکیع: وكيع بن
الجراح الرؤاسي: ثقہ حافظ امام۔
❸
شعبہ: شعبة بن الحجاج: ثقہ ثبت حافظ امام۔
❹
عمرو بن مرۃ: عمرو بن مرة المرادي: ثقہ۔
❺
ابی حمزہ مولی انصار: طلحة بن يزيد الأنصاري: ثقہ، ان
سے سنن اربعہ کے آئمہ اور امام بخاری نے روایت لی ہے، امام ابن حبان نے انکو ثقات
میں زکر کیا ہے، اور امام ابن خلفون نے ثقات میں زکر کیا ہے۔ امام نسائیؒ آپکو ثقہ
قرار دیتے ہیں۔
❻
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ: صحابی رسول ﷺ۔
يوں یہ سند بھی متصل ہے اور اسکے تمام
راوی بھی ثقہ ہیں۔
تحریر و تحکیم: شہزاد احمد آرائیں۔
Post a Comment