-->

امام ابن حبانؒ کے مطابق امام مالکؒ اور امام زہریؒ سے سیدنا مولا علی المرتضیؑ کی فضیلت میں کوئی حدیث روایت نہیں

﴾امام ابن حبانؒ کے مطابق امام مالکؒ اور امام زہریؒ سے سیدنا مولا علی المرتضیؑ کی فضیلت میں کوئی حدیث روایت نہیں﴿

 

امام ابو حاتم محمد بن حبانؒ (المتوفی 354ھ) لکھتے ہیں:

‌ولست ‌أحفظ ‌لمالك ‌ولا ‌للزهري ‌فيما ‌رويا ‌من ‌الحديث ‌شيئا ‌من ‌مناقب ‌علي عليه السلام أصلا


اور مجھے امام مالکؒ اور امام زہریؒ سے کچھ یاد نہیں جس میں انہوں نے اصلا سیدنا علی المرتضی علیہ السلام کے مناقب میں کوئی حدیث روایت کی ہو

)المجروحين لابن حبان ت حمدي: جلد 1 صفحہ 315(

معلوم ہوا کہ امام ابن حبانؒ کے علم کے مطابق امام مالکؒ اور امام زہریؒ نے سیدنا علی المرتضیؑ کے مناقب میں کچھ بھی روایت نہیں کیا۔ کیا واقعی ایسا ہے! یہ ایک الگ تحقیق کا موضوع ہے اور اللہ بہتر جانتا ہے۔

والسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں