صحیحین کے متعلق غلو کرنے والے دو گروہ
﴿صحیحین کے متعلق غلو کرنے والے دو گروہ﴾
شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
کہتے ہیں:
فأقول: هذا الشذوذ في هذا الحديث مثال
من عشرات الأمثلة التي تدل على جهل بعض الناشئين الذي يتعصبون لـ " صحيح البخاري
"، وكذا لـ " صحيح مسلم " تعصبا أعمى، ويقطعون بأن كل ما فيهما صحيح!
ويقابل هؤلاء بعض الكتاب الذين لا يقيمون لـ " الصحيحين " وزنا، فيردون من
أحاديثهما ما لا يوافق عقولهم وأهواءهم، مثل (السقاف) و (حسان) و (الغزالي) وغيرهم.
وقد رددت على هؤلاء وهؤلاء في غير ما موضع.
میں کہتا ہوں: اس حدیث میں یہ شذوذ ان
درجنوں مثالوں میں سے ایک مثال ہے جو کچھ نوجوان لوگوں کی جہالت کو ظاہر کرتی ہے جو
"صحیح بخاری" اور اسی طرح "صحیح مسلم" کے لیے اندھے تعصب کا مظاہرہ
کرتے ہیں، اور یقین سے کہتے ہیں کہ ان دونوں کتابوں میں موجود ہر چیز صحیح ہے! ان کے
مقابلے میں کچھ ایسے مصنفین ہیں جو "صحیحین" (صحیح بخاری و صحیح مسلم) کو
کوئی اہمیت نہیں دیتے، اور ان کی احادیث میں سے وہ سب رد کر دیتے ہیں جو ان کی عقل
اور خواہشات کے مطابق نہیں ہوتیں، جیسے "السقاف"، "حسان"،
"الغزالی" اور دیگر۔ میں نے متعدد مواقع پر ان دونوں گروہوں کا رد کیا ہے۔
(سلسلة الأحاديث الصحيحة: جلد 6 صفحہ
93)
✍️:
ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں
Post a Comment