مروان ملعون کا اہل بیت علیہ السلام پہ سب و شتم کرنا
﴿مروان ملعون کا اہل بیت علیہ
السلام پہ سب و شتم کرنا﴾
وقال إسحاق: أخبرنا سليمان بن حرب، عن
حماد بن سلمة، عن عطاء بن السائب عن أبي يحيى قال: كنت بين الحسن والحسين رضي الله
عنهما، ومروان يشتم الحسين، والحسن ينهى الحسين رضي الله عنهما، إذ غضب مروان، فقال:
أهل بيت ملعونون، فغضب الحسن رضي الله عنه، وقال: أقلت أهل بيت ملعونون؟ فوالله لقد
لعنك الله وأنت في صلب أبيك.
ابو یحیی زیاد الاعرج کہتے ہیں کہ میں
امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے درمیان تھا، اور مروان امام حسینؑ کو گالیاں دے
رہا تھا، اور امام حسنؑ امام حسینؑ کو روک رہے تھے۔ تو مروان کو غصہ آیا تو اس نے کہا:
اہل بیت تو ملعون ہیں۔ (معاذ اللہ)۔ تو امام حسنؑ غضب میں آگئے اور انہوں کہا کہ کیا
تو نے کہا کہ اہل بیت ملعون ہیں؟ (معاذ اللہ) اللہ کی قسم اللہ نے تم پہ اس وقت لعنت
کی تھی جب تو اپنے باپ کی پشت میں تھا۔
﴿امام ابن حجر عسقلانی رح فی
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: جلد 18، صفحہ 265، رقم: 4455- وسند صحیح﴾
اسے امام ابو یعلی الموصلی نے اپنے مسند
میں نقل کیا ہے، اسکے علاوہ دیگر حوالہ جات بھی کتاب کے محقق نے نقل کیے ہیں جوکہ اسکین
میں موجود ہیں۔ 🌹
امام ابن حجر عسقلانیؒ نے اس روایت کو
امام اسحاق بن راہویہؒ (المتوفی 238ھ) کی کتاب "مسند اسحاق بن راہویہ"
سے نقل کیا ہے، اور امام ابن حجر عسقلانیؒ نے خود سے لیکر امام اسحاق بن راہویہؒ تک
کتاب کی سند اپنی کتاب کے مقدمے میں ہی
نقل کردی ہے۔ ہمارے پاس مطبوع مسند اسحاق بن راہویہ کے نسخے میں یہ روایت موجود
نہیں مگر امام ابن حجر عسقلانیؒ کے پاس جو نسخہ تھا اس میں یہ روایت موجود تھی۔
اسکے علاوہ امام ابن حجر عسقلانیؒ نے اس روایت کو امام ابو یعلیؒ کی مسند سے بھی
نقل کیا ہے اور اسکا حوالہ دیا ہے،اور ہمارے پاس مطبوع مسند ابو یعلی میں بھی یہ
روایت موجود ہے، اور اسکی سند بلکل صحیح ہے۔
طالب دعا: ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں

Post a Comment