-->

امام احمد بن حنبلؒ سب سے زیادہ امام شافعیؒ کی طرف مائل تھے

 

﴿امام احمد بن حنبلؒ سب سے زیادہ امام شافعیؒ کی طرف مائل تھے﴾

 

امام ابی عبید محمد بن علی بن عثمان الآجری (المتوفی بعد سنة 300ھ) کہتے ہیں:
سمعت أبا داود يقول: ما رأيت أحمد بن حنبل يميل إلى أحد ميله إلى الشافعي.


میں نے امام ابو داؤد السجستانیؒ کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں نے امام احمد بن حنبلؒ کو کسی کی طرف اتنا مائل ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جتنا وہ امام الشافعیؒ کی طرف مائل تھے۔

(سؤالات أبي عبيد الآجري لأبي داود السجستاني: صفحہ 230 رقم 1518)

 

معلوم ہوا کہ امام احمد بن حنبلؒ کی نگاہ میں امام شافعیؒ کا ایک خاص مقام تھا جو اور کسی دوسرے کو حاصل نہ تھا اور اپنے استاد سے اسی محبت کی وجہ سے انکی طرف وہ بہت میلان رکھتے تھے، یہ قول امام شافعیؒ کی علمی عظمت اور ان سے امام احمد بن حنبلؒ کی محبت کا واضع مظہر ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک استاد جس سے انسان علم حاصل کرتا ہے تو اس کی طرف تلمیذ کو محبت و میلان رکھنا چاہیے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے استاتذہ کی عزت کرنے اور انکی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

والسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں