امام شافعی کو جمعہ کے دن کثرت سے درود کا پسند ہونا
﴿امام شافعیؒ کو جمعہ کے دن کثرتِ درود کا
پسند ہونا﴾
استاد الآئمہ الامام محمد بن ادریس
الشافعیؒ (المتوفی 204ھ) فرماتے ہیں:
وأحب كثرة الصلاة على النبي - صلى
الله عليه وسلم - في كل حال , وأنا في يوم الجمعة , وليلتها أشد استحبابا , وأحب
قراءة الكهف ليلة الجمعة , ويومها لما جاء فيها
.
مجھے ہر حال میں نبی اکرم ﷺ پہ کثرت
سے درود پاک بھیجا محبوب ہے، اور مجھے جمعہ کے دن اور اسکی رات میں یہ اور زیادہ
پسندیدہ ہے۔ اور مجھے جمعہ کی رات اور اسکے دن میں سورۃ الکہف کی قراءت بھی محبوب
ہے، ان (فضائل) کی وجہ سے جو اس بارے میں آئے ہیں۔
(الأم للشافعي - ط الوفاء:
جلد 2 صفحہ 432)
امام شافعیؒ جمعہ کے دن رسول اللہ ﷺ
پہ کثرت سے درود پاک پڑھنے کا خاص اہتمام کرتے تھے اور اسی طرح جمعہ کے دن آپ سورۃ
الکہف کی بھی تلاوت شوق سے کیا کرتے تھے۔
لہذا تمام احباب جمعہ کے دن اور رات
کو رسول اللہ ﷺ پہ درود پاک کی کثرت کیا کریں۔
البتہ جمعہ
کے دن اور رات میں سورۃ الکہف کی تلاوت کی فضیلت میں مروی احادیث کمزور ہیں، لہزا
جسکا منہج فضائل وغیرہ میں ضعیف مرویات سے حجت پکڑنے کا ہے تو وہ بدرجہ اولی یہ
کام کرسکتا ہے، اسکے علاوہ بھی قرآن مجید کی تلاوت کا کام کبھی بھی کیا جاسکتا ہے.
والسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد
آرائیں
Post a Comment