امام شافعی بحیثیت راوی
(امام شافعیؒ
بحیثیت راوی﴾
امام محمد بن ادریس
الشافعیؒ نہ صرف باکمال فقہی، مفسر، شاعر وغیرہ تھے بلکہ وہ بہترین محدث بھی تھے،
روایت حدیث سے لیکر اصول حدیث تک آپ کے فن کا محدثین اعتراف کرتے ہیں۔ اسی طرح
امام ابو یعلی
الخلیلیؒ (المتوفی 446ھ) لکھتے ہیں:
وقال أحمد بن حنبل:
كنت سمعت الموطأ من بضعة عشر نفسا من حفاظ أصحاب مالك ، فأعدته على الشافعي؛
لأني وجدته أقومهم به
امام احمد بن حنبلؒ
نے کہا: میں نے الموطا کو امام مالکؒ کے حفاظ شاگردوں میں سے دس سے زائد لوگوں سے
سنا، پھر میں نے اسکا اعادہ امام شافعیؒ پہ کیا تو میں نے انہیں ان سب سے زیادہ
بہتر پایا۔
(الإرشاد
في معرفة علماء الحديث للخليلي: صفحہ 231)
معلوم ہوا کہ امام
شافعیؒ روایت حدیث میں بھی حفاظ رواۃ سے زیادہ ماہر تھے۔
از قلم: ابو الحسنین
شہزاد احمد آرائیں
Post a Comment