امام شافعیؒ کے زمانے میں ان جیسا کوئی نہیں
﴿امام شافعیؒ کے
زمانے میں ان جیسا کوئی نہیں﴾
امام ابو بکر احمد بن
الحسین بن علی البیہقیؒ (المتوفی 458ھ) لکھتے ہیں:
أخبرنا أبو عبد الله
الحافظ أخبرني أبو أحمد بن خمرويه ثنا أبو نعيم ثنا الربيع بن سليمان المرادي سمعت
حميد بن زنجويه سمعت إسحاق بن راهويه يقول: أخذ أحمد بن حنبل بيدي فقال: تعال أذهب
بك إلى رجل لم تر عيناك مثله فذهب بي إلى الشافعي
امام اسحاق بن
راہویہؒ کہتے ہیں: (ایک مرتبہ) امام احمد بن حنبلؒ نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: آؤ
میں تمہیں ایسے شخص کے پاس لے چلوں جسکی مثل تمہاری آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھی،
پھر وہ مجھے امام شافعیؒ کے پاس لے گئے۔
(بيان خطأ
من أخطأ على الشافعي للبيهقي: صفحہ 101)
اس سے معلوم ہوا کہ
امام احمد بن حنبلؒ کے نزدیک انکے زمانے میں امام شافعیؒ جیسا کوئی نہیں تھا، آپ
دوسرے علماء کا ہاتھ پکڑ پکڑ انہیں امام شافعیؒ کے پاس لے کر جاتے تاکہ وہ بھی
انکے علم سے استفادہ حاصل کرسکیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امام احمد بن
حنبلؒ کے نزدیک امام شافعیؒ کا کیا ہی بلند مقام و مرتبہ تھا۔
از قلم ناچیز: ابو
الحسنین شہزاد احمد آرائیں
Post a Comment