-->

امام ابن صلاح اور اصول الحدیث میں اوصاف و شرائط میں اختلاف و اجتہاد

 

﴿امام ابن صلاحؒ اور اصول الحدیث میں اوصاف و شرائط میں اختلاف و اجتہاد﴾

 

امام تقی الدین عثمان بن عبد الرحمن ابن صلاحؒ (المتوفی 643ھ) اپنی اصول حدیث کی کتاب جسے تلقی بالقبول حاصل ہے، میں فرماتے ہیں:

فهذا هو الحديث الذي يحكم له بالصحة بلا خلاف بين أهل الحديث. وقد يختلفون في صحة بعض الأحاديث لاختلافهم في وجود هذه الأوصاف فيه، أو لاختلافهم في اشتراط بعض هذه الأوصاف، كما في ‌المرسل

 

پس یہ وہ حدیث ہے جسے اہل الحدیث کے درمیان بغیر اختلاف کے صحیح قرار دیا جاتا ہے، اور بعض احادیث کے صحیح ہونے میں اختلاف ہے تو وہ اس میں مذکورہ اوصاف کی وجہ ہے یاں ان بعض اوصاف کو شرائط قرار دینے میں اختلاف ہے، جیسا کہ مرسل کے بارے میں ہے۔

(مقدمة ابن الصلاح: صفحہ 13)

 

لہزا معلوم ہوا کہ صحیح حدیث کی دو اقسام ہیں، ایک قسم جس کے صحیح ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور دوسری قسم ایسی ہے کہ جس کے صحیح ہونے یا نہ ہونے میں اختلاف واقعہ اس وجہ سے ہوا ہے کہ آئمہ کے نزدیک صحیح حدیث کے اوصاف اور صحیح حدیث کی شرائط میں اختلاف واقع ہے۔ یعنی اصول حدیث کے بعض ایسے قوائد بھی ہیں جن میں آئمہ کا اختلاف ہوجاتا ہے، پھر اس ختلاف کی وجہ سے بعض لوگ اس روایت کو صحیح سمجھتے ہیں اور بعض لوگ اس روایت کو صحیح نہیں سمجھتے، اسکی ایک وجہ ان لوگوں کا شرائط و قوائد میں اختلاف بھی ہے۔ لہزا اس طرح اختلاف میں ہر محقق اور مجتہد کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تحقیق میں راجع موقف کو اختیار کرے اور احترام کے ساتھ اختلاف کرے۔

واسلام: شہزاد احمد آرائیں