-->

حق پہ ڈٹے رہو اگرچہ تم بہت کم ہی کیوں ہو

 

﴿حق پہ ڈٹے رہو اگرچہ تم بہت کم ہی کیوں ہو﴾

 

امام ابو بکر احمد بن الحسین البیہقیؒ (المتوفی 458ھ) لکھتے ہیں:

أخبرنا أبو علي الروذباري، أنبأنا الحسين بن الحسن بن أيوب، أنبأنا أبو حاتم الرازي، حدثنا أبو عبد الله النجار ثقة قال: قال سفيان بن عيينة:

«الزم الحق، ولا تستوحش لقلة أهله»

 

امام ابو محمد سفیان بن عینہؒ (المتوفی 198ھ) فرماتے ہیں:

 "حق کو مضبوطی سے پکڑے رکھو، اور حق کے چاہنے والوں کی قلت سے وحشت محسوس نہ کرنا"

(الزهد الكبير للبيهقي: صفحہ 131 رقم 238، وسندہ حسن)

 

معلوم ہوا کہ انسان اکثر حق پہ ہوتا ہے مگر اسکے ساتھ اسکا حق کے اوپر ساتھ دینے والے نہایت ہی کم ہوتے ہیں اور حق کے مخالف باطل گروہ ہمیشہ حق کو مٹانے کیلیے حق کے ماننے والوں پہ ظلم و زیادتی کرتے رہتے ہیں لہزا انسان ہمیشہ گھبرا جاتا ہے، وہ وحشت محسوس کرتا ہے کہ اس نے اگر حق کو پکڑے رکھا تو یہ نقصان ہوگا، لوگوں کی مخالفت ملے گی، وغیرہ وغیرہ۔ تو اسے ایسے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اللہ تعالی پہ توکل رکھنی چاہیے اور استقامت سے اپنا کام کرتے رہنا چاہیے۔ حق ہمیشہ دیر سویر انسان کو اسکے صبر کا صلہ دیتا ہے، آج نہیں تو کل اور کل نہیں تو پرسوں مگر اس چیز کا پھل ضرور ملے گا جسکا بیج آپ نے بویا ہوگا۔ اگر آپ استقامت سے حق کے بیج کو پانی دیتے رہے تو ان شاء اللہ آپ اور اگر آپ نہیں تو آپکی آئندہ نسل اسکا پھل ضرور کاٹے گی۔ رسول اللہ ﷺ کی حیات میں صحابہ کرامؓ کی زندگی اسکی بہترین مثال ہے۔ اللہ ہم سب کو حق کو پہچاننے، اس پہ عمل کرنے اور اسکی ترویج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

واسلام: شہزاد احمد آرائیں