-->

دنیا کے تین عجوبے

 

[دنیا کے تین عجوبے]

الادیب الشاعر ابو بکر محمد بن العباس الخوارزمیؒ (المتوفی 383ھ) لکھتے ہیں:

ويقال عجائب الدنيا ثلاثة: صوفي حلبي، وكوفي ‌ناصبي، وناصبي أبله

 

اور کہا جاتا ہے کہ دنیا کے تین عجوبے ہیں: ایک صوفی جو حلبی ہو۔ ایک کوفی جو ناصبی ہو۔ اور ایک ناصبی جو بےوقوف ہو۔

(الأمثال المولدة: صفحہ 252 رقم 1040)

 

معلوم ہوا کہ حلب کے رہائشی کا صوفی ہونا اتنی حیران کن بات ہے کہ وہ عجوبہ لگنے لگتا ہے اور اسی طرح اہل کوفہ کا انکے زمانے تک ناصبی ہونا بھی اتنا ہی حیران کن ہے کہ وہ عجوبہ لگے۔ اور اسی طرح کسی ناصبی کا بےوقوف ہونا بھی ایک عجوبہ ہے، جیسا کہ بظاہر یہ لوگ بےوقوف بنتے ہیں اور بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو معلوم ہونا چاہیے کہ نواصب بےوقوف نہیں ہوتے بلکہ انتہائی شاطر اور چالاک ہوتے ہیں اور اگلے کو بےوقوف بنا کر اسکا دین و ایمان برباد کردیتے ہیں۔

جیسا کہ آج کل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شاطر نواصب کمال مہارت سے عوام الناس کو بےوقوف بنا کر انکا دین و ایمان اور اس ماہ مبارک کی بابرکت گھڑیاں ضائع و برباد کررہے ہیں۔

اللہ ہم سب کو سمجھ بوجھ عطا کرے اور نواصب کے فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین۔۔۔

طالب دعا: شہزاد احمد آرائیں
یہ تحریر 23 مارچ 2024 کو فیس بک پہ پوسٹ کی گئی تھی۔