امام ابن حزم کا خوارج کے متعلق موقف

 

﴿امام ابن حزم ﷬  کا خوارج کے متعلق موقف﴾

 

امام ابن حزمؒ خوارج کی مختصر تعریف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ:

ومن وافق الخوارج من إنكار التحكيم وتكفير أصحاب الكبائر والقول بالخروج على أئمة الجور وإن أصحاب الكبائر مخلدون في النار وأن الإمامة جائزة في غير قريش فهو خارجي وإن خالفهم فيما عدا ذلك مما اختلف فيه المسلمون خالفهم فيما ذكرنا فليس خارجيا

جو شخص خوارج کے انکارِ تحکیم، کبیرہ گناہوں کے مرتکبین کی تکفیر، ظالم اماموں کے خلاف بغاوت، اور یہ کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکبین ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے، اور یہ کہ امامت قریش کے علاوہ دیگر میں بھی جائز ہے، کے نظریات سے اتفاق کرتا ہے تو وہ خارجی ہے۔ لیکن ہم نے جو ذکر کیا ہے اس میں ان سے اختلاف کرتا ہے اور اگر وہ ان معاملات میں بھی ان سے اختلاف کرتا ہے جن میں مسلمانوں کے درمیان بھی اختلاف ہے، تو وہ خارجی نہیں ہے۔

(الفصل في الملل والأهواء والنحل: جلد 2 صفحہ 90)

امام ابن حزمؒ نے خوارج کی مختصر تعریف اس مقام پہ یہ بیان کی ہے کہ خوارج اول تو سیدنا علی المرتضیؑ کی جنگ صفین میں تحکیم کے منکر ہوتے ہیں، اس میں وہ سیدنا علی المرتضیؑ پہ فاسد قسم کے اعتراضات کرتے ہیں، اسکی تفصیل کیلیے ہماری تحریر “سیدنا ابن عباسؓ کا خوارج سے بےمثال مناظرہ” ملاحظہ کریں۔ اسکے بعد گناہ کبیرہ کے مرتکب کی تکفیر کرتے ہیں، کسی ظالم حاکم کے خلاف خروج کو فرض سمجھنا، گناہ کبیرہ کے مرتکب کو ابدی جہنمی قرار دینا، حدیث رسول اللہ ﷺ کے برخلاف خلافت کو قریش کے علاوہ ہر گروہ میں جاری و ساری سمجھنا وغیرہ۔ یہ انکے نزدیک خوارج کی بنیادی صفات ہیں۔ ان میں اگر کوئی ان سے اختلاف کرتا ہے اور خوارج کے ان تمام موقفات کو غلط کہتا ہے تو وہ انکے نزدیک خارجی نہیں ہے۔

اور ان ساری صفات کے بنیاد کے متعلق امام ابن حزمؒ لکھتے ہیں کہ:

وأما الخوارج فعمدة مذهبهم ‌الكلام ‌في ‌الإيمان ‌والكفر ما هما والتسمية بهما والوعد والإمامة واختلفوا فيما عدا ذلك كما اختلف غيرهم

اور خوارج کے مذهب کی بنیاد ایمان اور کفر پر کلام کرنا ہے، یہ کہ وہ کیا ہیں، ان کا نام کیا ہے، اور وعدہ اور امامت۔ اور انہوں نے اس کے علاوہ دیگر معاملات میں اختلاف کیا ہے، جیسا کہ دوسروں نے بھی کیا۔

(الفصل في الملل والأهواء والنحل: جلد 2 صفحہ 89)

معلوم ہوا کہ خوارج کے درمیان امام ابن حزمؒ کے مطابق ان باتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور اسکے علاوہ دیگر معاملات میں ان میں اختلاف موجود ہے لہزا یہی مسائل انکے مذہب کی بنیاد ہے۔

اسی طرح امام ابن حزمؒ لکھتے ہیں:

‌اختلف ‌الناس ‌في ‌الشفاعة فأنكرها قوم وهو المعتزلة والخوارج وكل من تبع أن لا يخرج أحد من النار بعد دخوله فيها وذهب أهل السنة والأشعرية والكرامية وبعض الرافضة إلى القول بالشفاعة

لوگوں میں شفاعت کے متعلق اختلاف ہے، ایک قوم نے اس کا انکار کیا ہے جن میں معتزلہ اور خوارج شامل ہیں اور وہ سب بھی جو انکی پیروی کرتے ہیں کہ کوئی بھی آگ میں داخل ہونے کے بعد باہر نہیں نکل سکتا، جبکہ اہل سنت، اشاعرہ، کرامیہ اور بعض روافض شفاعت کے قول کی طرف گئے ہیں۔

(الفصل في الملل والأهواء والنحل: جلد 4 صفحہ 53)

معلوم ہوا کہ خوارج اور معتزلہ شفاعت کے بھی منکر ہیں۔ امام ابن حزمؒ خوارج اور معتزلہ کا یہ عقیدہ بیان کرکے پھر اسکا مفصل رد کرتے ہیں۔

اسی طرح امام ابن حزمؒ مزید لکھتے ہیں:

ذهبت طائفة من المعتزلة ‌والخوارج إلى أن الجنة والنار لم يخلقا بعد وذهب جمهور المسلمين إلى أنهما قد خلقتا

معتزلہ اور خوارج کے ایک گروہ كا مذہب یہ ہے کہ جنت اور دوزخ ابھی تک پیدا نہیں کی گئیں، جبکہ جمہور مسلمانوں کا مذہب یہ ہے کہ وہ پیدا ہوچکی ہیں۔

(الفصل في الملل والأهواء والنحل: جلد 4 صفحہ 92)

اسی طرح امام ابن حزمؒ خوارج کے مزید باطل عقائد کو بہت اچھے سے بیان بھی کرتے ہیں اور انکا رد بھی اس کتاب میں کرتے ہیں۔ دیکھیے باب “‌‌ذكر شنع الخوارج”۔ اور اسکے علاوہ اس کتاب میں جگہ جگہ ان کے باطل نظریات و عقائد کے اوپر بہت عمدہ ابحاث امام ابن حزمؒ نے بہت تفصیل سے کر رکھی ہیں، طلباء اس کتاب کو لازما پڑھیں۔

اسی طرح ایک اور مقام پہ امام ابن حزمؒ خوارج سے مولا علی المرتضیؑ کے قتال کے متعلق لکھتے ہیں:

ثم علي بن أبي طالب في قتل الخوارج، وكفى به فتحاً، ولقد لقي الناس ممن نحا ما نحوه من المخاوف والقتل والنهب ما لا يجهل، وكيف هو فتح قد أنذره به، رضي الله عنه، رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأعلم له أن منهم ذا الثدية ، وقد وجده علي

پھر سیدنا علی بن ابی طالبؑ خوارج کو قتل کرنے میں (فاتح تھے)، اور یہ ان کے لیے کافی فتح تھی۔ لوگوں نے جو ان لوگوں کے طریقوں سے خوف، قتل، اور لوٹ مار کا سامنا کیا، وہ کوئی انجان بات نہیں ہے۔ اور یہ کیسی فتح تھی جس کی پیشگوئی رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم نے انؓ کو دی تھی، اللہ ان سے راضی ہو، اور انہوں نے انہیں بتایا کہ ان میں سے ذو الثدیہ بھی ہوگا، اور علیؑ نے اسے پا لیا۔

(جامع السيرة ط المعارف: صفحه 339 و 340)

معلوم ہوا کہ امام ابن حزمؒ کے مطابق نہ صرف خوارج کو قتل کرنے کی پیش گوئی رسول اللہ ﷺ نے مولا علی المرتضیؑ کو عنایت کی تھی بلکہ ساتھ ساتھ انہیں یہ بشارت بھی عنایت کی تھی کہ وہ اپنے اس قتال میں فتح یاب ہونگے اور اسکی نشانی بھی انہیں بتائی تھی جسکو مولا علی المرتضیؑ نے پالیا تھا۔ معلوم ہوا کہ امام ابن حزمؒ کے نزدیک خوارج اتنے زیادہ بطلان پہ تھے کہ ان سے قتال رسول اللہ ﷺ کی دلیل کے مطابق امام ابن حزمؒ کے نزدیک لازما ہونا تھا اور اللہ کے رسول ﷺ کی پیش گوئی کو پورا کرتے ہوئے مولا علی المرتضیؑ نے یہ نیک کام سرانجام دیا۔ اور ہمارے نزدیک یہ رسول اللہ ﷺ کی نبوت کی علامات میں سے ہے کہ آپ ﷺ نے اپنے بعد ہونے والے اس واقعے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی جو کہ من و عن پوری ہوئی۔

اسی طرح امام ابن حزمؒ ایسے گمراہ فرقوں کی تکفیر بھی صراحت کے ساتھ کرتے ہیں جنکے عقائد و مسائل انتہائی درجے کے ہیں، چناچہ وہ لکھتے ہیں:

وقد تسمى باسم الإسلام من أجمع جميع فرق الإسلام على أنه ليس مسلما مثل طوائف من الخوارج غلوا فقالوا إن الصلاة ركعة بالغداة وركعة بالعشي فقط وآخرون استحلوا نكاح بنات البنين وبنات البنات وبنات بني الإخوة وبنات بني الأخوات وقالوا إن سورة يوسف ليست من القرآن وآخرون منهم قالوا يحد الزاني والسارق ثم يستتابون من الكفر فإن تابوا وإلا قتلوا

اور اسلام کے تمام فرقے خود کو اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں حالانکہ وہ سب مسلمان نہیں ہیں۔

مثلا خوارج کے چند گروہ جو حد سے بڑھ چکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نماز صرف صبح کی ایک رکعت اور شام کی ایک رکعت ہی ہے۔ اور دوسروں نے پوتیوں، نواسیوں، بھانجوں کی بیٹیوں اور بھانجیوں کی بیٹیوں سے نکاح کو حلال سمجھا ہے اور کہا کہ سورۃ یوسف قرآن کا حصہ نہیں ہے۔ اور انہی میں سے دوسروں نے کہا کہ زانی اور چور کو حد لگائی جائے گی پھر انہیں کفر سے توبہ کرائی جائے گی تو اگر وہ توبہ کرلیں تو ٹھیک ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

(الفصل في الملل والأهواء والنحل: جلد 2 صفحہ 90)

لہزا معلوم ہوا کہ فرقہ پرستی کی گمراہی میں ایک حد تک ہی تکفیر سے پرہیز کیا جاتا ہے، جب فرقہ پرست وہ حد پھلانگ جائیں تو انکی تکفیر کرنا انکا رد کرنا ضروری ہے تاکہ انکی گمراہی واضع ہو اور وہ جو اسلام کی طرف اپنی نسبت کرتے ہیں تو اسکی تردید ہو اور اسکی حقیقت واضع ہو۔

اس تحریر کو لکھنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ چند ناصبی جہلاء امام ابن حزمؒ کے کلام کو بغیر سمجھے اپنی جہالت کا ثبوت ان پہ ناصبیت و خارجیت کی تہمت لگا کر کرتے ہیں اور اسکی وجہ صرف یہی ہے کہ امام ابن حزمؒ نے فرقہ پرستی کی شدید مذمت اور انکی شدید تردید دلائل کی بنیاد پہ کی ہے، چونکہ جاہل عوام نے انکو پڑھا سمجھا نہیں ہوتا لہزا ان پہ جھوٹی تہمتیں لگا دیتے ہیں۔ بہرحال یہ ہماری طرف سے امام ابن حزمؒ کے کلام کی ایک جھلک ہے تاکہ طلباء جاکر اصل کتاب کو پڑھ سکیں۔

مزید تفصیلات کیلیے آپ میری تحاریر ”الدراسة والتحقيق لقول امام ابن حزم الظاهري  في ابن الملجم“ اور ”كيا امام ابن حزمؒ نے ابن ملجم ملعون کی تعریف کی؟“ ملاحظہ کریں۔ نواصب کے تمام اعتراضات کا دلائل کے ساتھ رد کردیا گیا ہے جسکی بنیاد پہ انہوں نے امام ابن حزم الظاہری رحمہ اللہ تعالی پہ ناصبیت کی جھوٹی تہمت لگائی ہے۔

والسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد آرائیں۔