ام المومنین سیدہ عائشہ کے نزدیک یوم عرفہ کا روزہ
﴿ام المومنینؓ کے نزدیک یوم عرفہ کا روزہ﴾
امام ابو بکر عبد اللہ ابن ابی شیبہؒ
(المتوفی 235ھ) کہتے ہیں:
حدثنا غندر عن شعبة عن أبي قيس عن
هزيل (عن مسروق) عن عائشة] قالت: ما من السنة يوم أحب إلي أن أصومه من يوم عرفة
ام المومنین سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے
کہ انہوں نے فرمایا: پورے سال میں مجھے کوئی دن بھی اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے کہ
میں اسکا روزہ رکھوں بہ نسبت عرفہ کے دن (9 ذوالحجہ) کے۔
)المصنف - ابن أبي شيبة - ت الشثري: جلد 6 صفحہ 110 رقم 9976 وسندہ
حسن(
اس سے معلوم ہوا کہ ام المومنین سیدہ
عائشہؓ کے نزدیک دوسرے کسی بھی دن روزہ رکھنے کے برعکس یوم عرفہ 9 ذوالحجہ کا روزہ
رکھنا زیادہ پسندیدہ ہے، اور صحیح مسلم کی صحیح حدیث میں یوم عرفہ کے روزے کی
فضیلت یہ بیان ہوئی ہے کہ یہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، یہ فضیلت ان افراد
کیلیے ہے جو حج نہیں کررہے کیونکہ حجاج کیلیے یوم عرفہ کا روزہ رکھنا مکروہ ہے۔
اس روایت کو کتاب کے محقق شیخ سعد بن
ناصر الشثری اس روایت کو صحیح قرار دیتے ہیں۔
والسلام: ابو الحسنین شہزاد احمد
آرائیں

Post a Comment