چہرے کے پردے کی آیات نازل ہونے کے بعد صحابیات کا عمل
﴿چہرے کے پردے
کی آیات نازل ہونے کے بعد صحابیاتؓ کا عمل﴾
امام عبد الرزاق
الصنعانیؒ (المتوفی 211ھ) روایت کرتے ہیں:
نا عبد الرزاق عن
معمر ، عن ابن خثيم ، عن صفية بنت شيبة ، عن أم سلمة ، زوج النبي صلى الله عليه
وسلم قالت: " لما نزلت هذه الآية {يدنين عليهن من جلابيبهن} [الأحزاب: 59] خرج
نساء الأنصار كأن على رءوسهن الغربان من السكينة وعليهن أكسية سود يلبسنها
"
رسول اللہ ﷺ کی زوجہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں:
جب یہ آیت نازل ہوئی
"وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں" (سورۃ الاحزاب آیت 59) تو
انصار کی خواتین یوں نکلی کہ وقار و سنجیدگی کے باعث گویا انکے سروں پہ کوے بیٹھے
ہوں، اور وہ سیاہ رنگ کی چادریں اوڑھے ہوئے تھیں۔
(تفسير عبد
الرزاق: جلد 3 صفحہ 52 رقم 2377، وسندہ حسن)
اس روایت کی سند حسن لذاتہ ہے، اسکا راوی عبد اللہ بن عثمان بن خثیم کم از کم بھی
صدوق حسن الحدیث ہے۔
اس اثر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب پردے کی آیات نازل ہوئی تو صحابیات نے کسطرح بڑھ
چڑھ کر اس پہ عمل کرنے کی مثال قائم کی۔ اللہ ہم سب کو دور جدید کے فتنوں سے محفوظ
رکھے اور خالص دین کی سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
✍️: ابو الحسنین
ڈاکٹر شہزاد احمد آرائیں

Post a Comment