-->

دراصل کرامت و عزت، انس و وحشت اور نعمت کیا ہے؟

﴿دراصل کرامت و عزت، انس و وحشت اور نعمت کیا ہے؟﴾

امام ابو الفرج عبد الرحمن ابن الجوزی ﷬ (المتوفی 597ھ) کہتے ہیں:
الكرامة كرامة التقوى والعز عز الطاعة والانس انس الاحسان والوحشة وحشة الاساءة وكل مصيبة لا يكون الله عنك فيها معرضا فهي نعمة

 کرامت تو تقوی کی کرامت ہے، عزت تو اطاعت کی عزت ہے، انس تو احسان کا انس ہے، وحشت تو برائی کی وحشت ہے اور ہر وہ مصیبت جس میں اللہ تم سے ناراض نہ ہو تو وہ نعمت ہے۔

(التذكرة في الوعظ ط دار المعرفة: صفحہ 18)


آخری جملے کی وضاحت یہ ہے کہ اگر کسی مصیبت میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کے لیے توجہ، رحمت اور قرب کا تعلق باقی ہو، تو ظاہری طور پر وہ مصیبت ہونے کے باوجود حقیقت میں اس کے لیے نعمت ہے۔ عین ممکن ہے کہ یہ دنیاوی تکلیف آخرت میں اسکے گناہوں کیلیے کفارہ بن جائے۔

ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔
از ابو الحسنین ڈاکٹر شہزاد احمد آرائیں